mambaululoom.in

مہتممِ مدرسہ

zubair ahmed rashadi

حضرت مولانا زبیر احمد صاحب رشادی دامت برکاتہم

بمؤسس ومہتمم مدرسہ عربیہ منبع العلوم، فریزر ٹاؤن، بنگلور، و مدرسہ قصر القرآن جکور بنگلور ایک ممتاز عالمِ دین، نہایتب خوش الحان قاری اور مخلص دینی رہنما ہیں۔ آپ کی تلاوت میں ایسی تاثیر اور جاذبیت پائی جاتی ہے کہ سننے والا بے اختیار امامِ حرم شیخ عبد الرحمن السدیس حفظہ اللہ کی دلنشیں اور روح پرور تلاوت کی یاد میں کھو جاتا ہے۔

آپ جنوبی ہند کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم سبیل الرشاد، بنگلور کے فاضل ہیں اور ایک علمی و دینی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔آپ کئی برسوں تک مسجد حاجی سر اسماعیل سیٹھ، فریزر ٹاؤن، بنگلور میں امام و خطیب کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ آپ کی پرسوز، دلنشیں اور تجوید کے مطابق تلاوتِ قرآن کریم عوام و خواص میں یکساں طور پر مقبول ہے اور سننے والوں کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑتی ہے۔قرآنِ کریم سے آپ کی غیر معمولی محبت ہی مدرسہ عربیہ منبع العلوم کے قیام کا بنیادی محرک بنی۔ آپ کی سرپرستی اور مسلسل رہنمائی میں ادارہ دینی تعلیم، حفظِ قرآن اور اسلامی تربیت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔

اس وقت آپ شارجہ (متحدہ عرب امارات) کی ایک بڑی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اور اندرونِ ملک و بیرونِ ملک دینی خدمات کے ذریعے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف ہیں۔

حضرت مو لانا زبیر احمد رشادی کی دلنشیں اور روح پرور تلاوتِ قرآنِ کریم