mambaululoom.in

طریقۂ تعاون

مدرسہ عربیہ منبع العلوم، فریزر ٹاؤن، بنگلور اور اس کی ذیلی شاخ مدرسہ قصر القرآن، جکور لے آؤٹ، بنگلور کی تعلیمی و تربیتی خدمات اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد اہلِ خیر، مخیر حضرات اور محبانِ قرآن کے تعاون سے جاری ہیں۔ آپ کا ہر تعاون علمِ دین کی اشاعت، حفظِ قرآن اور نئی نسل کی اسلامی تربیت میں ایک مؤثر اور دائمی سرمایۂ آخرت ہے۔

اگر آپ اس دینی مشن میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقوں سے تعاون کر سکتے ہیں

زکوٰۃ

اپنی زکوٰۃ مستحق طلبہ کی تعلیم، رہائش اور دیگر دینی ضروریات کے لیے مدرسہ میں جمع کروا سکتے ہیں۔

صدقات و عطیات

نفلی صدقات، عطیات اور عام مالی تعاون کے ذریعے مدرسہ کے جاری اخراجات، تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کی ضروریات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ماہانہ تعاون

مدرسہ کے مستقل اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ماہانہ یا سالانہ مستقل تعاون کا اہتمام کر سکتے ہیں۔

کفالتِ طالبِ علم

آپ کسی ایک یا ایک سے زائد طالبِ علم کی ماہانہ یا سالانہ تعلیمی و تربیتی ضروریات کی کفالت کرکے عظیم اجر کے مستحق بن سکتے ہیں۔

تعمیر و ترقی میں تعاون

مدرسہ کی تعمیر، توسیع، فرنیچر، تعلیمی سہولیات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں مالی تعاون بھی صدقۂ جاریہ ہے۔

دعاؤں کا تعاون

اگر مالی تعاون ممکن نہ ہو تو اپنی قیمتی دعاؤں میں مدرسہ، اساتذہ، طلبہ اور تمام معاونین کو ضرور یاد رکھیں، کیونکہ دعا مؤمن کا بہترین تحفہ ہے۔

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں۔

مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ

(سورۃ البقرۃ: 261)"جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں، اور ہر بالی میں سو دانے ہوں۔"

ہم آپ کے ہر تعاون کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور دینِ اسلام کی خدمت کا عظیم ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے مال، جان، اولاد اور رزق میں برکت عطا فرمائے، آپ کی تمام نیک کوششوں کو قبول فرمائے اور اسے آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔

جزاکم اللہ خیراً کثیراً

خدمتِ قرآن میں اپنا حصہ شامل کیجیے

آپ درج ذیل بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرکے یا اسکیانر اسکین کرکے بھی اپنا تعاون پیش کر سکتے ہیں۔

Details Information
Bank Name UCO BANK
Account Name MADRASA-E-ARABIA MAMBA UL ULOOM (TRUST)
Account Number 062402000000775
IFSC Code UCBA0000624
Branch Frazer Town, Bengaluru